• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہلم : مسافر وین میں آگ لگنے سے8مسافر جھلس کر جاں بحق

جہلم: مسافر وین میں آگ لگنے سے 7 مسافر جھلس کر جاں بحق
فائل فوٹو

جہلم میں جی ٹی روڈ پر مسافر وین میں اچانک آگ لگنے سے 8مسافر جھلس کر جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جہلم میں جی ٹی روڈ پر تراکی ٹول پلازہ کے قریب لاہور سے راولپنڈی جانے والی مسافر وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، زخمی مسافر کے مطابق چلتی وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ یا گیس سیلنڈر کی لیکج کے باعث لگی۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، وین میں 16 مسافر سوار تھے۔

تازہ ترین