• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں عام انتخابات کے پانچویں مرحلے کیلئے7 ریاستوں کے 51 حلقوں میں پولنگ جاری ہے۔

انتخابی حلقوں میں بہار،اتر پردیش ،مغربی بنگال ،راجستھان سمیت سات ریاستوں کے حلقے شامل ہیں جبکہ اتر پردیش کی نشست امیٹھی پر بھی آج ووٹنگ ہو رہی ہے ،جس پر کانگریس چیف راہول گاندھی امیدوار ہیں۔

سونیا گاندھی کے حلقے رائے بریلی اور بھارتی وزیر داخلہ داخلہ راج ناتھ سنگھ کے حلقے لکھنو میں بھی آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں انتخابی ڈرامے کے پانچویں مرحلے پر بھی ہڑتال اور انتخابات کا بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کشمیری عوام سے ہڑتال اور بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ کشمیری عوام نے اس سے قبل بھی تمام انتخابی مراحل کا بائیکاٹ کیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی لوک سبھا کے ساتوں مرحلے مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔

تازہ ترین