• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عالمی رہنماؤں کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد

دنیا بھر میں ماہ رمضان کا آغازہو چکا ہے، رمضان کا مقدس مہینہ سب کے لیے رحمتیں اوربرکتیں لاتا ہے۔ ماہ رمضان کی آمد پر عالمی رہنماوں نے دنیا بھر کے مسلمانون کو رمضان کی مبارک باد دی ہے۔

عالمی رہنماؤں میں آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد ال مکتوم، برطانوی وزیر اعظم تھریسامے، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹریڈو سمیت امریکی صدر اور دیگر عالمی رہنمائوں نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے پر پیغامات دیئے۔

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے زریعے دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں کورمضان کی ڈھیروں مبارکباد دی۔

آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے بھی رمضان المبارک کے موقع پر آسٹریلیا کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے پر امن مہینے کی مبارک باد دی۔

متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد ال مکتوم نے بھی اپنے پیغام میں دنیا بھر کے مسلمانوں امن، محبت اور رواداری کا پیغام دیتے ہوئے رمضان کی مبارک باد دی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیترس نے اپنے پیغام میں رمضان کے مہینے کی بنیادی اقدار رحم،شفقت کا بتاتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان مبارک کہا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کی ہے، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان میں ہم اتحاد اورباہمی احترام والا معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں، میری اورمیلانیا کی طرف سے تمام مسلمانوں کو رمضان کی مبارک ہو۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان، سعودی عرب، خلیجی ممالک، بھارت، اور دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو رمضان شریف کی مباکباد پیش کی ہیں۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے حسب معمول ماہ رمضان کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


تازہ ترین
تازہ ترین