• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنفّ: پروفیسرظہور احمد فاتح

صفحات: 160 ،قیمت: 400 روپے

ناشر: فاتح پبلی کیشنز، تونسہ شریف

نثر و نظم میں یک ساں طور پر رواں دواں پروفیسر ظہور احمد فاتح تراجم کی دُنیا میں بھی اجنبی نہیں ۔ یہی نہیں، وہ قومی اور علاقائی زبانوں کے علاوہ انگریزی میں بھی شاعری کرتے ہیں۔ اگر زیرِ نظر کتاب کو شمار کیا جائے، تو یہ اُن کی ستائیسویں کتاب ہے۔ ’’نقشِ ثابت‘‘غزلوں پر مشتمل مجموعہ ہے۔ذرادیکھیے، ظہور احمد کس رنگ میں سُخن کرتے ہیں؎’’نیا ملال، نیا سوزِ جاں عنایت کر…دیارِ روح میں برقِ تپاں عنایت کر‘‘۔

تازہ ترین