• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف:ڈاکٹر کمال جامڑو

صفحات: 144،قیمت: 400 روپے

ناشر:سُرہان ویلفئیر سوسائٹی، سندھ

ڈاکٹر کمال جامڑو کی شخصیت کے کئی پہلو ہیں۔ وہ درس و تدریس سے وابستگی کا وسیع تجربہ رکھنے کے ساتھ اعلیٰ پائے کے محقّق بھی ہیں،تو سندھ دھرتی پر علم و آگہی کے پھول کھلانے میں بھی ہمہ وقت مصروف رہتےہیں۔ صاحبِ کتاب نے اب تک کئی بین الاقوامی کانفرنسز میں مُلک کی نمائندگی کی اور اپنے تحقیقی مقالات پیش کیے،جب کہ متعددکتب سندھ کی کئی جامعات میں نصاب کا حصّہ قرار پاچُکی ہیں۔ زیرِ نظر کتاب میں ڈاکٹر جامڑو کے مختلف عنوانات پر تحریر کیے گئے مقالے شامل ہیں، جن میں زیادہ تر سندھی ثقافت، تہذیب اور لوک ادب کی تاریخ پر مبنی ہیں۔انھیں پڑھ کر قاری سندھ کی زرخیز اور صدیوں پر محیط تاریخ و ثقافت اور ادب سے بہت حد تک آگہی حاصل کر سکتا ہے اور شاید یہی اس کتاب کا مقصدِ تحریر بھی ہے۔

تازہ ترین