• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف:میر افسر امان

صفحات: 207،قیمت: 400 روپے

ناشر: میڈیاکانٹیکٹ،این۔سی۔ایچ۔ایس سوسائٹی،گلشنِ اقبال،بلاک10-A،کراچی

میر افسر امان طویل عرصے سے مختلف اخبارات کے لیے کالم تحریر کر رہے ہیں،جب کہ وہ سیاسی طور پر بھی یوں فعال کہے جا سکتے ہیں کہ پاکستان کی متحرّک دینی و سیاسی جماعت یعنی جماعت اسلامی سے وابستہ رہے۔ قبل ازیں، وہ ایک نجی ادارے سے طویل وابستگی کے بعد ریٹائر ہوئے اوراب لکھنا پڑھنا اور کالم نگاری ہی اُن کے مشاغل ہیں۔ ’’مشرقی اُفق‘‘ اُن کے کالمز کا مجموعہ ہے۔یہ مختلف سماجی و سیاسی موضوعات پر تحریر کیے گئے تھے، جنہیں اب کتابی شکل دی گئی ہے۔ ایک کالم نگار اگر برسوں کسی اخبار کے لیے تحریر کرتا رہا ہو اور وہ اُس تحریر میں سے انتخاب شایع کر دے، تو نہ صرف یہ کہ تحریر یک جا صُورت میں سامنے آجاتی ہے، بلکہ قاری کوبھی کسی زیرِبحث عنوان کی ذیل میںذہن بنانے میں آسانی ہو جاتی ہے۔

تازہ ترین