• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں رمضان سے ایک دن پہلے بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

ریڈزون کی سڑکیں کنٹینروں سے بند کرنے کا فیصلہ شہریوں کے لئے عذاب بن گیا۔

کراچی پریس کلب کے سامنے نرسوں کے احتجاج اور وزیراعلیٰ ہائوس کی طرف مارچ کے باعث گورنر اور وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے کنٹینرز لگادیے گئے۔

شارع فیصل،میٹروپول، صدر،ریگل اور اطراف کی طرف سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا، شہری گاڑیوں کی طویل لائنیں لگنے سے پریشان ہوگئے۔

شارع فیصل پر ٹریفک جام کا سلسلہ عوامی مرکز تک پہنچ گیا،جس کے باعث منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوا،کئی شہریوں کو گاڑیوں سے اتر کر پیدل چلنا پڑا۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو پریشانی سے بچنے کےلئے متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین