آسٹریلیا میں 94میٹربلندپاور اسٹیشن کی 2چمنیوں کو دھماکے سے زمین بوس کردیا گیا۔
آسٹریلوی ریاست وکٹوریا میں واقع متروک شدہ پاور اسٹیشن کی94میٹراونچی چمنیوں کو گرانے کے لیے کئی کلو دھماکا خیز مواد کا سہارا لیا گیا جسے انکے مختلف حصوں میں نصب کیا گیا تھا۔
63سال قبل تعمیرکیے گئے پاور اسٹیشن کی دونوں چمنیوں کو زمین بوس کرنے کیلئے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا تھا جبکہ یہ منظر دیکھنے کیلئے مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی چمنی سے کچھ دور موجو دتھی۔
واضح رہے کہ کوئلے سے چلنے والا یہ پاور پلانٹ 2014میں بند کردیا گیا تھا۔