• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج ملک بھر میں زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند ہیں ، تاہم بینک ملازمین کی چھٹی نہیں ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق یکم رمضان کو بینک کھاتوں سے زکوٰۃ کی کٹوتی ہو گی، جس کی وجہ سے تمام مالیاتی ادارے اور بینک آج یکم رمضان کو بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ وزارت مذہبی امورکی جانب سے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

زکوٰۃ کے نصاب کے حوالے سے اسٹیٹ بینک نے وزارت مذہبی امور سے مشاورت کی اور زکوٰۃ کا نصاب ساڑھے 52 تولے چاندی کی قیمت کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بینکوں میں سیونگ اکاؤنٹس میں 44 ہزار 415 روپے یا اس سے زائد رقم موجود ہونے پر ازخود ڈھائی فیصد زکوٰۃ آج منہا کر لی جائے گی جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ اور غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس پر زکوٰۃ نہیں کٹے گی۔

تازہ ترین