• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ننھے شہزادے کی نئی تصویر وائرل ہوگئی ہے۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے لئے اپنے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کی ۔ ٹینس اسٹار نے تصویر کے کیپشن میں اپنے بیٹے کو اپنا پسندیدہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یہ سب سے خوبصورت تصویر ہے۔


ثانیہ مرزا اکثر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔


واضح رہے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاکے ہاں گذشتہ برس30اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 8 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی،شادی کے بعد دونوں نے مشترکہ طور پر دبئی میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم دونوں نے کئی دن بھارت اور پاکستان میں بھی ایک ساتھ گزارے۔

تازہ ترین