آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 14؍رمضان المبارک 1440ھ20مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کل لندن میں کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کی شام پانچ بجے شروع ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم میں شامل دو اضافی کھلاڑیوں کے ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات خاصے روشن ہیں، فاسٹ بولر محمد عامر اور مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی کی صلاحیتوں کو جانچنے کیلئے انھیں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے کم از کم پہلے دو میچز میں بھرپور موقع فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ اپنی فارم ثابت کر سکیں۔

دوسری جانب سینئر کرکٹر محمد حفیظ تاحال مکمل فٹنس حاصل نہیں کرسکے ہیں، انگوٹھے کی سرجری کے بعد اگرچہ انہوں نے بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ ضرور شروع کر دی ہے لیکن 8 سے زائد ہفتے کرکٹ سے دور رہنے کی وجہ سے انہیں مکمل ردھم میں آنے کے لیئے وقت درکار ہے جبکہ ٹیم منیجمنٹ نے محمد حسنین کو ایک روزہ فارمیٹ کیلئے فٹنس میں مزید بہتری کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق شاداب خان کی ورلڈکپ سکواڈ میں شمولیت تاحال مشکوک ہے ، ان کی جگہ یاسر شاہ ٹیم کیساتھ ضرور موجود ہیں مگر منیجمنٹ نے محمد نواز کو بھی بطور متبادل تیار رہنے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہےجبکہ اوپنر عابد علی کو بھی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں آزمایا جائے گا۔ 

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں