آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ19؍ ذوالحجہ 1440ھ 21؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آئی سی سی الیٹ پینل کے پاکستانی امپائرعلیم ڈار آج ون ڈے میچز کی ڈبل سینچری مکمل کرلیں گے۔

علیم ڈارآئرلینڈ میں جاری ٹرائی سیریز میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کو سپر وائز کرکے یہ سنگ میل عبور کریں گے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے پہلے جبکہ دنیا کے تیسرے امپائر ہوں گے۔

ان سے قبل جنوبی افریقہ کے روڈی کرٹزن اور نیوزی لینڈ کے بلی باؤڈن یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

علیم ڈار نے 2000میں 32 سال کی عمر میں پاکستان اور سری لنکا کے خلاف گوجرانوالہ میں کھیلے گئے ون ڈے سے امپائرنگ کیریئر کا آغاز کیا ۔

اُنہوں نے 2009 سے 2011تک مسلسل تین سال آئی سی سی کے بہتر ین امپائر کا اعزاز بھی حاصل کیا ۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید