• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پونے اکیس گھنٹے کا طویل ترین روزہ روس میں ہوگا

دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا ہے جہاں ہر کوئی اس ماہ کی برکتوں اور رحمتوں کو سمیٹنے کی کوشش میں مصروف دکھائی دے رہا ہے۔

رواں برس رمضان المبارک کا طویل ترین روزہ روسی شہر مرمانسک میں رکھا جائے گا جس کا دورانیہ 20گھنٹے 45منٹ ہوگا۔یعنی افطاری سے سحری تک کا کل وقفہ 3گھنٹے 15منٹ ہوگا۔

دوسری جانب رواں برس کا مختصر ترین روزہ ارجنٹائن میں ہوگا جس کا کل دورانیہ 11گھنٹے تک محیط ہوگا۔رواں برس بیشتر یورپی ممالک میں روزے کا دورانیہ 18سے 19گھنٹے تک ہوگا۔

تازہ ترین