• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک انگلینڈ پہلا ون ڈے میچ آج لندن میں کھیلا جائے گا

پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان 5میچوں کی سیریزکاپہلا ون ڈےآج لندن میں کھیلاجائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کےمطابق شام 5بجےشروع ہوگا۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر محمدعامرکو پہلے ون ڈے میں شامل کیا جائے گا۔محمد عامر کو ورلڈ کپ کے لئے پاکستان اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے تاہم ان کی ورلڈ کپ میں انٹری انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریزمیں پرفارمنس سے منسلک ہے۔

دوسری جانب سینئر کرکٹر محمد حفیظ تاحال مکمل فٹنس حاصل نہیں کرسکے ہیں، انگوٹھے کی سرجری کے بعد اگرچہ انہوں نے بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ ضرور شروع کر دی ہے لیکن 8 سے زائد ہفتے کرکٹ سے دور رہنے کی وجہ سے انہیں مکمل ردھم میں آنے کے لیئے وقت درکار ہے ۔

واضح رہے کہ گرین شرٹس کو دورہ انگلینڈکےآغاز میں واحد ٹی20 میں شکست کا سامناہواتھا۔

تازہ ترین