• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے بحری بیڑے کے بعد بی ففٹی ٹو بمبار طیارے بھی خلیج روانہ کردیے، جوہری صلاحیت کے حامل کئی بمبار طیارے اور دیگر بحری جنگی جہاز مشرق وسطیٰ میں تعینات کیے جارہے ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ اس بات کے واضح اشارے ہیں کہ ایران اور اس کی پراکسی فورسز امریکی فوج اور مفادات پر ممکنہ حملے کی تیاری کررہی ہیں۔

ترجمان پنٹاگون نے وائٹ ہاؤس کی اس وضاحت کو دہرایا کہ امریکا ایران سے جنگ نہیں چاہتا، تاہم امریکی فوج، اتحادیوں اور خطے میں اپنے مفادات کا بھرپور دفاع کرے گا، امریکا نے ایران سے درپیش خطرے کی تفصیل نہیں بتائی۔

تازہ ترین