آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات17؍رمضان المبارک 1440ھ 23؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ درجۂ حرارت جیکب آباد میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں موسم خشک اور گرم رہا اور آئندہ 24 گھنٹوں میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، اور موہنجوداڑو میں درجہ حرارت 46، ڈی جی خان، بہاولپور، سکھر اور پڈعیدن میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ، کراچی میں 35، لاہور میں 41، پشاور میں 37، کوئٹہ میں 31، مظفر آباد میں 34، فیصل آباد میں 41، ملتان میں 43 اور حیدر آباد میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں