آسٹریلوی ریاست وکٹوریا کے علاقوں کو طوفان نے اپنی لپیٹ میں لیا،جس کے باعث ہر طرف تاریکی چھا گئی۔
طوفان کے باعث چلنے والی گر د آلو ہواؤں کی رفتار87 کلومیٹر فی گھنٹہ رکارڈ کی گئی،گرد آلو ہواؤں چلنے کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔
طوفان کے باعث پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں ۔
رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی ہے۔