• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قدسیہ فیصل

روزانہ افطاری میں ایک جیسی چیزیں کھا کھا کر دل بھی اُکتا جاتا ہے ،کبھی کچھ مختلف بنانے کو بھی دل چاہتا ہے ۔آپ کی اس پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس ہفتے ہم کچھ مختلف افطاری کی چیزوں کی تراکیب آپ کی خدمت میں پیش کررہے ہیں ،انہیں ضرور آزمائیں ۔ہمیں اُمید ہے کہ آپ کو ہماری بتائی ہوئی یہ تراکیب لازمی پسند آئیں گی ۔

املی کی چٹنی

ضروری اشیاء برائے املی کی چٹنی

املی ایک پیالی،نمک حسبِ ذائقہ،گڑ / چینی دو سے تین کھانے کے چمچے پسی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچہ،سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ، سب چیزوں کو ملا کر ہلکی آنچ پر دس منٹ تک پکائیں پھر چولہے سے اُتار لیں ، اچھی طرح ٹھنڈا کرکے بوتل میں محفوظ کر لیں ۔

مکس پالک پکوڑے

اجزاء: بیسن دو کھانے کے چمچے،آلوایک عدددرمیانے سائز کا ٹکڑوں میں کٹا ہوا،پیاز ایک درمیانی چھوٹی کٹی ہوئی، پالک کےپتےچھ عددچھوٹے کٹے ہوئے،ثابت دھنیا ایک بڑا چمچہ،زیرہ ایک بڑا چمچہ،نمک حسبِ ذائقہ،مرچ حسبِ ذائقہ،میٹھاسوڈاایک چٹکی،اناردانہ ایک چائے کا چمچہ

ترکیب: بیسن میں نمک، مرچ اورایک چٹکی میٹھا سوڈا ڈال کر پھینٹ لیں اورکچھ دیر کے لیے رکھ دیں۔ اس سے پکوڑے خستہ بنیں گے، اب اس میں ثابت دھنیا، اناردانہ ، زیرہ ملا کرگھول لیں پھر پالک آلو اور پیاز بھی شامل کرلیں اورتیز گرم تیل میں ہلکی آنچ پرسنہرا ہونے تک تلیں۔ مزیدار مکس پالک پکوڑے تیار ہیں ، املی کی میٹھی چٹنی سے لطف دوبالا کریں۔

کشمیری پکوڑے

اجزاء: پیازایک عدد ،آلوایک عدد،نمک حسب ِذائقہ، پسی ہوئی لال مرچ حسب ِذائقہ،پسا ہوادھنیاایک چھوٹاچمچہ،پساہوا زیرہ ایک چھوٹا چمچہ،انار دانہ حسبِ ذائقہ،ہری مرچ ایک یا دو عدد،لیموںآدھا،دہی دوسے تین بڑے چمچے،ہلدی ایک چوتھائی چمچہ

ترکیب: سب سے پہلےہری مرچ اورپیاز باریک کاٹ لیں اور آلو کدوکش میں موٹا کش کرلیں ،پھر کٹی ہوئی ہری مرچ، پیاز اور سارے مسالے ڈال کر یک جا کرلیں، آدھا لیموں نچوڑ کرمکس کریں ، اب اس میں تھوڑا سا بیسن شامل کرلیں۔پھردہی ڈال کریک جا کریں، جس طرح پکوڑوں کے لیے آمیزہ بناتے ہیں مگراس میں پانی نہیں ڈالیں،یہ آمیزہ دہی ڈال کر بنتا ہےاورسخت رکھا جاتا ہے یعنی پیسٹ نرم نہ ہو۔ اس کے بعد تھوڑی دیررکھا رہنے دیں ،پیاز پانی چھوڑ دے گی اورپیسٹ نرم ہو جائے گا۔اب پکوڑے بناکرتل لیں، سنہرا ہونے پر نکال لیں۔

فروٹ کوکٹیل 

اجزاء:قلفہ آئس کریم آدھا لیٹر،فروٹ کوکٹیل ایک عدد،کریم ایک پیکٹ،لال جیلی ایک پیکٹ،چینی پسی ہوئی چار کھانے کے چمچے ،بادام، پستے ایک کپ باریک کٹے ہوئے

ترکیب:سب سے پہلے لال جیلی میں دو کپ پانی ڈال کر پکالیں، اب اسے فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کرکے ٹکڑے کرلیں۔ایک برتن میں قلفہ آئس کریم، پسی چینی اور کریم کو مکس کرلیں۔پھر اس میں فروٹ کوکٹیل اور جیلی شامل کریں، اوپر بادام، پستے ڈال کر دو گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔فروٹ کوکٹیل تیار ہے۔

لاہوری چنا چاٹ

اجزاء:کابلی چنے آدھاکلو(اُبلے ہوئے)،آلو تین عدد(اُبلے ہوئے کیوبز کی شکل میں )،ہری مرچ چار عدد(باریک کٹی ہوئی)،پیاز دو عدد (باریک کٹی ہوئی)،لیموں کا رس دو کھانے کے چمچے،چینی ایک کھانے کا چمچہ،زیرہ ایک کھانے کا چمچہ (بھنا اور کٹا ہوا)،لال مرچ ایک چائے کا چمچہ (پسی ہوئی)،لال مرچ ایک چائے کا چمچہ (کٹی ہوئی)،چاٹ مسالہ ایک چائے کا چمچہ،نمک ایک چائے کا چمچہ،ٹماٹر ایک عدد (باریک کٹا ہوا)،ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچے،املی آدھا کپ،پاپڑی تین سے چار عدد

ترکیب:ایک پیالے میں کابلی چنے، آلو ، ہری مرچ، پیاز، لیموں کا رس، چینی، زیرہ، پسی لال مرچ، کٹی لال مرچ، چاٹ مسالہ، نمک، ٹماٹر اور ہرا دھنیا ڈال کر مکس کرلیں۔اب اس پر ہرا دھنیا، املی کی چٹنی اور پاپڑی ڈال کر پیش کریں۔مزیدار چنا چاٹ تیار ہے۔

گجراتی دہی بڑے

اجزاء:ماش کی دال ڈیڑھ کپ ،نمک حسب ِذائقہ، تیل فرائی کے لیے،دہی ایک کلو،املی کی میٹھی چٹنی حسبِ ضرورت،ناریل پسا ہو ا آدھا چائے کاچمچہ،ہرا دھنیا آدھی گڈی باریک کٹا ہوا،نمک ایک چائے کا چمچہ،لال مرچ ایک چائے کا چمچہ،چاٹ مسالہ ایک کھانے کا چمچہ بگھار کے لیے تیل دو کھانے کے چمچ،را ئی ایک کھانے کا چمچہ،کڑی پتہ دو ڈنڈی

ترکیب:ماش کی دال کو دو سے تین گھنٹے کے لیے بھگو دیں، پھر اس کا پانی نکال کر پیس لیں، دال بالکل باریک نہ ہو دانے دار رہنی چاہیے، اب اس میں نمک ملا لیں، تیل کڑھائی میں گرم کریں اور بڑے بڑے پکوڑے بالکل ہلکے ہاتھ سے ڈال کر فرائی کریں۔گولڈن ہوجائیں تو نکال کر ایک کھلے برتن میں پانی میں ڈالتے جائیں، اس کے بعد دہی میں صرف چینی ڈال کر پھینٹ لیں۔ایک ڈش لیں، پکوڑوں کو دونوں ہاتھ سے ہلکا ہلکا دبا کر پانی نچوڑ لیں، ڈش میں یہ پکوڑے رکھیں اوپر دہی ڈالیں ،پھر اس پر املی کی چٹنی ناریل نمک لال مرچ چاٹ مسالہ بگھار اور ہرا دھنیا ڈال دیں۔

تازہ ترین