• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص جیل میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 7 ہو گئی

میرپورخاص ڈسٹرکٹ جیل میں ایچ آئی وی پازیٹو کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد جیل میں ایڈزکے مریضوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

مزید 3 قیدیوں کے خون کے نمونے تصدیق کےلیے کراچی روانہ کیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کےذرائع کے مطابق تینوں قیدیوں کے ایچ آئی وی وائرس میں مبتلا ہونے سے متعلق کراچی کی لیب سے تصدیق کا انتظار ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عطاء اللہ شاہ نے چند روز قبل میرپورخاص ضلع میں 270ایچ آئی وی پازیٹو کیسز کا انکشاف کیا تھا۔

متعلقہ دستاویزات کے مطابق میر پور خاص ضلع میں گزشتہ 4 سال کے دوران 273 ایچ آئی وی پازیٹو کیسز رجسٹرڈ کئے گئے جن میں سے 84 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میرپورخاص میں ایچ آئی وی اسکریننگ کا کوئی نظام نہ ہونے کے باعث ایسے مریضوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین