• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقہ:پارلیمانی اور صوبائی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری

جنوبی افریقہ میں پارلیمانی اور صوبائی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جو رات گئے تک جاری رہے گا۔

جنوبی افریقہ کےعام انتخابات میں کل اڑتالیس جماعتیں حصہ لےرہی ہیں تاہم حکمران جماعت سمیت تین جماعتوں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

انتخابات کے ذریعے ملک کے نئے صدر کو منتخب کیا جائے گا،حکمران جماعت افریقن نیشنل کانگریس،ڈیموکریٹک الائنس اور اکنامک فریڈم فائٹرز میں سخت مقابلے کا امکان ہے۔

اس سےقبل انتخابی مہم کےدوران تینوں بڑی جماعتوں کی رابطہ مہم میں ہزاروں افراد نےشرکت کی اورسخافتی رنگ نمایاں رہا۔ 

تازہ ترین