• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجئیم میں پولیس نے گزشتہ 20 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا پولیس آپریشن انجام دیا ہے۔

یہ آپریشن ایک کار چور گروہ کے خلاف کیا گیا جس میں 1200 پولیس اہل کاروں نے حصہ لیا ۔اس آپریشن کے دوران پولیس نے برسلز، آس، آندرلیخت اور شرلروا سمیت کئی شہروں اور سرحدی علاقوں کے 200 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے جہاں سے 30 افراد کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق اس گینک کے گذشتہ 2 سال کے دوران 600 گاڑیوں کی چوریوں میں ملوث ہونے کا امکان ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ان وارداتوں کے دوران ملزمان نے کئی طریقے اختیار کئے۔ ملزمان مقامی اخبار میں اشتہار دیتے کہ وہ گاڑی بیچنے والے کو اس کی نقد ادائیگی کریں گے ۔

اس دوران فروخت کنندہ انہیں گاڑی دیکھنے کیلئے مدعو کرتا ، جہاں سے جعلی ادائیگی کا بینک وائوچر دکھا کر یا اصل چاپی کی ڈپلیکیٹ بنا کر گاڑی چرا لی جاتی کئی مواقع پر تو گروہ کے ارکان لوگوں سے زبردستی گاڑی لے گئے۔ اس طرح سے مجموعی طور پر اس گروہ نے 600 سے زائد گاڑیاں حاصل کرلیں ۔

پولیس ذرائع کا خیال ہے کہ اس طرح سے چوری کردہ گاڑیاں زیادہ تر بیلجئیم کی سرحد سے باہر پہنچا دی گئیں ۔

گذشتہ 20 سالہ تاریخ کے اس سب سے بڑے پولیس آپریشن میں 1200 سو پولیس اہلکاروں کے علاوہ ڈرونز اور 2 ہیلی کاپٹرز نے بھی حصہ لیا ۔

تازہ ترین