• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی و گیس مزید مہنگی ہوگی، آئی ایم ایف کا مطالبہ منظور

حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کی بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے کی شرط مان لی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈز کے درمیان مذاکرات میں آئی ایم ایف نے ٹیکس شرائط سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام سے بجٹ میں 700 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا اور اس حوالے سے پلان بھی مانگ لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پالیسی اقدامات کے ذریعے اضافی ٹیکسز لگانے کا پلان ہے، نئے اقدامات کے ذریعے ٹیکس آمدن بڑھانے کا پلان پیش کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے اپنی ٹیکس شرائط کسی طور بھی نرم کرنے کو تیار نہیں،وہ چاہتا ہے کہ ٹیکس وصولوں کا ہدف 5200ارب روپے سے زائد ہو۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے بجلی و گیس مزید مہنگی کرنے کی آئی ایم ایف کی شرط مان لی ہے جس کے بعد 3 سالوں میں صارفین کی جیبوں سے 340 ارب روپے نکالے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے نیپرا اور اوگرا کو بجلی اور گیس کی قیمتوں کے تعین کے لئے خودمختار بنانے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے چھوٹے صارفین کے علاوہ سب کے لیے سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صنعتی صارفین میں صرف ایکسپورٹ انڈسٹری کو محدود سبسڈی دی جائے گی۔

تازہ ترین