• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی حکومت کا بجلی کے نرخ بتدریج بڑھانے کا اعلان

وفاقی وزیر بجلی عمر ایوب خان نے بتدریج بجلی کے نرخ مزید بڑھانےکا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں عمر ایوب خان نے کہا کہ حکومت کو 202 ارب روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ڈیڑھ سال میں بجلی کی قیمت میں بتدریج مزید اضافہ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر بجلی نے کہا کہ نیپرا تو بجلی کی فی یونٹ قیمت میں یک مشت 2 روپے کا اضافہ کرنا چاہتی تھی۔

عمر ایوب خان نے مزید کہا کہ حکومت جانتی ہے کہ نیپرا کے تجویز کردہ اضافے کا بوجھ عوام برداشت نہیں کرپائیں گے۔

انہوں  نے کہا کہ اس لئے حکومت نے یہ اضافہ مرحلہ وار ایک سے ڈیڑھ سال میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر بجلی نے کہا کہ دراصل حکومت نے بجلی کے منصوبوں کے لئے پچھلی حکومت کے دورمیں لئے گئے 202ارب روپے کی ادائیگی کرنی ہے۔

تازہ ترین