• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد نے خیبرپختونخواہ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر قومی سٹی چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

فاتح ٹیم کو4لاکھ روپے اور وننگ ٹرافی جبکہ رنرز اپ کو ڈھائی لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر  انجینئر سید اشفاق حسین شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے یہ ایونٹ جس میں 10لاکھ روپے کے کیش پرائزز دیئے گئے ہیں سمند رمیں ایک قطرے کی مانند ہیں۔ آپ سب کے تعاون سے انشاء اﷲ فٹبال کی ترقی کا سفر جو ہم نے شروع کیا ہے یہ سلسلہ روز بروز دراز اور مضبوط ہوتا جائے گا۔

ہم سب مل جل کر اور رنجشو ں کو بھلا کر فٹبال کی خدمت کریں گے۔ اس موقع نائب صدر پی ایف ایف اور صدر، پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن سردار نوید حیدر خان، حاجی خلیل احمد، چوہدری فقیر محمد، حاجی خالد محمود، چوہدری محمد سلیم، قائم مقام سیکرٹری فیڈریشن کرنل (ر) فراست علی شاہ، شرافت حسین بخاری، عمیر ضیاء، رؤف باری، عرفان قریشی، میاں جاوید قریشی، لالہ اکبر رئیسانی، رانا اشرف ،ریاض احمد و دیگر بھی موجود تھے۔

فائنل میں اسلام آباد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد خیبر پختونخواہ کوایک مقابلے میں دو گول سے شکست دے کرچیمپئن بن گئی۔ اسلام آباد کی جانب سے روح اﷲ نے 5ویں منٹ میں گول داغ کر اپنی ٹیم کو پہلے برتری دلادی اور دانیال خان نے 44ویں منٹ میں دوسرا گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی برتری کو 2-0سے مستحکم کردیا۔

وقفہ پر خیبر پختونخواہ کی ٹیم 0-2کے خسارے میں تھی ۔ وقفہ کے دوران مہمان خصوصی کا تعارف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا۔ وقفہ کے بعد کھیل میں زیادہ تیزی دیکھنے میں آئی اور 76ویں منٹ میں عزیز اﷲ نے حریف گول کیپر کی غلطی کا پورا فائد ہ اٹھاتے ہوئے اپنی ٹیم کے خسارے کو 1-2کردیا ۔مقررہ وقت میں مزید کوئی گول اسکور نہ ہوسکا۔

قبل ازیں کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں کوئٹہ نے فیصل آباد کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی انجینئر سید اشفاق حسین شاہ ، صدر، پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اسلام آبادکو 4لاکھ روپے، رنر اپ خیبرپختونخواہ کو کو2 لاکھ 50ہزارروپے، کوئٹہ کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر ایک لاکھ 50ہزار روپے، فیئر پلے ٹیم کا اعزازفیصل آباد کو ملا 70ہزار روپے، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کوئٹہ کے محمد سعید کو 50ہزار روپے، ٹاپ اسکورر خیبرپختونخواہ کے محمد یاسین رہے۔

تازہ ترین