• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے جوہری معاہدے کے فریقین کو 60 دن کا الٹی میٹم دے دیا۔اور کہا ہے کہ افزودہ یورینئم اور ہیوی واٹر اب ذخیرہ کریں گے۔ دیگرفریقین نے تیل اور بینکاری شعبوں میں پابندیاں نہ اٹھائیں تو ڈیڈلائن کےبعد ایران یورینیئم افزودگی اعلیٰ پیمانےپرشروع کردےگا۔

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ موجودہ صورتحال میں ایران ہیوی واٹراوریورنیئم افزودگی اسٹورکرنےسےمتعلق پابندی پرعمل نہیں کرسکتا امریکا کی معاہدےسےعلیحدگی کےبعدتوازن قائم کرنا،حقوق کاتحفظ ضروری ہوگیا تھا۔

معاہدےکےدیگر پانچ فریقین بنکنگ اورآئل سیکٹرمیں اپنےوعدے60دن میں پورے کریں۔60دن کی ڈیڈلائن گزرنےکےبعدایران یورینیئم افزودگی اعلیٰ پیمانےپرشروع کردےگا۔

جوہری معاہدےکےتحت یورینئم افردوگی روکنےپرفریقین نےایران پرسےآئل اوربنکنگ سیکٹرپرسےپابندیاں اٹھانےکامعاہدہ کیاگیاتھا۔

تازہ ترین