• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: غیر ملکی ادارے کی عمارت پر حملہ، چارافراد ہلاک

افغان دارالحکومت کابل میں غیر ملکی این جی او کی عمارت پر طالبان کے حملے میں چارافراد ہلاک جبکہ دودرجن کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔

عمارت سے ایک سو ستر ملازمین کو بحفاظت نکال لیا گیا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو حملہ آور بھی مارے گئے۔

حملہ آوروں نے بین الاقوامی امدادی تنظیم کاؤنٹر پارٹ کی عمارت کے باہر خودکش کار دھماکا کیا اور عمارت میں داخل ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز اور حملہ آورں کے درمیان مقابلہ تقریباً چھ گھنٹے جاری رہا، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

تازہ ترین