آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات 20؍ ذوالحجہ 1440ھ 22؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


موبائل فون اور سوشل میڈیا کا بخار آج کل ہر ایک کے سر پر سوار ہے جسکی وجہ سے کئی لوگ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس کوچ ڈرائیور کو ہی دیکھ لیں جسے سوشل میڈیا کابخار مہنگا پڑ گیا ہے۔

یہ مناظر چین کے صوبےShanxi کے شہر Xinzhouکی ہائی وے پر اُس وقت دیکھے گئے جب ایک ڈرائیور کوچ چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کر رہا تھا اور یوں کوچ بے قابو ہوئی اور آگے جاتے پک اپ ٹرک سے جا ٹکرائی۔

رپورٹ کے مطابق ڈرائیور نے دس سیکنڈ میں چار بار اپنا موبائل استعمال کیا،اس حادثے میں ایک مسافر زخمی ہوا جبکہ ڈرائیور سمیت تمام افراد بالکل محفوظ رہے۔

دوسری جانب قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کوکوچ کا نقصان اٹھانے سمیت جرمانہ بھی ادا کرناپڑا۔

متفرق سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید