• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا میچ بارش کی نذر

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اوول لندن میں کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے انٹر نینشل میچ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم کرنے اعلان کردیا گیا۔


واضح رہے کہ پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا یہ پہلا میچ تھا۔ اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

جس پر پاکستان نے اپنی اننگز کے انیس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 80رنزکا مجموعہ ترتیب دیا تھا۔ جس میں اوپنر امام الحق 42ناٹ آئوٹ اور حارث سہیل 14رنز پر کھیل رہے تھے۔

اس سے قبل فخر زمان 03اور بابر اعظم 16رنز بناکر آئوٹ ہوگئے تھے۔

اب دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 11مئ کو سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین