• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی جانب سے آسیہ بی بی کی رہائی کا خیرمقدم

امریکا نے آسیہ بی بی کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے آسیہ بی بی کو ان کے خاندان سے ملانے پر مبارک باد دی ہے۔

آسیہ بی بی کی رہائی پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی اب آزاد ہیں۔

آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک نے امریکی میڈیا سے گفتگو کے دوران تصدیق کی تھی کہ آسیہ بی بی کینیڈا پہنچ چکی ہیں۔

آسیہ بی بی کو توہینِ رسالت کے مقدمہ میں 2010 میں عدالت کی طرف سے سزائے موت سنائی گئی تھی، جبکہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سال 31 اکتوبر کو توہین رسالت کیس میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کی سزا کالعدم قرار دے کر ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین