• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر امتحانات، جان محمد بروہی گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج کا مرکز تبدیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے 13مئی سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلہ میں آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ گروپس کے امتحانات کے سلسلے میں جان محمد بروہی گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج گلشن معمارکا امتحانی مرکز تبدیل کر کے گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن الیون ایف نیو کراچی کردیا گیا ہے۔تمام پرچے اب نئے امتحانی مرکز پر سابقہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

تازہ ترین