• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے مڈل آرڈربیٹسمین حارث سہیل انگلینڈ کےخلاف جاری ون ڈےسیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانےکےلئے پُرعزم ہیں۔

حارث سہیل کا کہنا ہے کہ کوشش کروں گا کہ آسٹریلیاکےخلاف سیریز کی طرح یہاں بھی پرفارم کروں۔ انگلینڈ نمبر ون سائیڈ ہے،اس کی بولنگ بھی اچھی ہے۔ ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ میں انگلینڈ کےخلاف کھیل کر بہت فائدہ ہوگا۔

پہلے میچ سے متعلق حارث سہیل نے کہا کہ کنڈیشنز بولرز کو سپورٹ کررہی تھیں لیکن بعدمیں امام اور وہ سیٹ ہوگئے تھے پر بارش کی وجہ سے پورا موقع نہ مل سکا،بقیہ میچز میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلاجانے والا پہلا ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا جس میں پاکستان نے19اوورز میں 2وکٹ پر 80رنز بنا لئے تھے۔میچ منسوخی سے قبل امام الحق 42 اور حارث سہیل 14 رنز پر کریز پر موجود تھے۔جب کہ فخر زمان 3 اور بابر اعظم نے16رنز بنائےتھے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 11مئی کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین