• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، ایران کی صنعتی دھاتوں کی درآمدات پر پابندی عائد

امریکی صدر نے تیل کے بعد ایران کے دوسرے بڑے ذریعہ آمدن صنعتی دھاتوں کی درآمدات پر بھی پابندی لگا دی۔

اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ نئی پابندیوں کا نشانہ صنعتی دھاتوں کی درآمد سے حاصل آمدنی ہے، جو ایران کی کل درآمدات کا 10 فیصد ہیں۔

ٹرمپ نے دیگر ممالک کو خبردار کیا کہ ایران سے اسٹیل اور دیگر دھاتوں کی خریداری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

امریکی صدر نے ایک جانب ایران کو دھمکی دی کہ اس نے رویہ نہ بدلا تو مزید پابندیوں کی بھی توقع رکھے تو دوسری جانب ایران سے ایک نہ ایک دن براہ راست مذاکرات اور معاہدے کی بھی امید ظاہر کردی۔

تازہ ترین