• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر اسپتال ملتان کے ہڑتالی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پنجاب کے مختلف شہروں میں آٹھویں روز بھی ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال جاری ہے، دور دراز سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

نشتر اسپتال ملتان کی انتظامیہ نے ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایم ایس آفس نے ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف مراسلہ جاری کر دیا ہے ، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جو ڈاکٹر یا عملے کا فرد ہڑتال کرے گا اسے معطل کر دیا جائے گا۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کا کام علاج کرنا ہے، ہڑتال کرنا نہیں، ڈاکٹروں کے احتجاج میں شامل ہونے والوں کے خلاف بھی کاررروائی ہو گی۔

تازہ ترین