• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا میں 2 ہاتھی کے بچے پانی کے ایک گڑھے میں گر گئے، جنہیں باحفاظت نکال لیا گیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہاتھی کے بچے کنویں سے پانی پینے کی کوشش میں گڑھے میں جا گرے جن کا خود سے نکلنا ناممکن تھا اور ان کی ماں بھی کنارے پر کھڑی تھی مگر وہ ان کی کچھ مدد نہیں کر سکتی تھی۔

گڑ ھے میں پھنسے ہاتھی کے بچے کی مدد کیلئے وائلڈ لائف انتظامیہ فوری امداد کے لئے پہنچ گئی تھی۔ انتظامیہ نے کھدائی کرنے والی مشین کی مدد سے دونوں ہاتھی کے بچوں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

ہاتھی کیا ہیں؟

ہاتھی ایک عظیم الجثہ اور دودھ پلانے والا جانور ہے۔ ہاتھی Elephantidae خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ موجودہ دور میں ہاتھی کی تین اقسام پائی جاتی ہیں۔ افریقن بش ہاتھی، افریقن جنگلی ہاتھی اور ایشین ہاتھی (اس کو انڈین ہاتھی بھی کہتے ہیں)۔

ہاتھی کی دوسری تمام نسلیں اب معدوم ہوچکی ہیں جو برفانی دور میں پائے جاتے تھے۔ یہ دور تقریباً 2000 قبل مسیح کا ہے۔ ہاتھی دنیا کے ایک بڑے خطّے میں پائے جاتے ہیں۔

عام طور پر ہاتھی کے پیدا ہونے والے بچے کا وزن 100 کلو گرام (225 پونڈز) تک ہوتا ہے اور 20 سے 22 ماہ تک یہ baby elephant ہی کہلاتا ہے۔

 ہاتھی کی عمر 60 سے 70 سال تک ہوتی ہے۔ ہاتھی اپنے جسم کی ظاہری بناوٹ، لمبی سونڈ، اپنے خوبصورت نمایاں اور قیمتی دانتوں کی وجہ سے خشکی کے جانوروں میں نُمایاں ہے۔ ہاتھی اپنی سونڈ اور موٹے ہونٹوں کی مدد سے اپنی غذا کو منہ میں لے جاتا ہے۔

ہاتھی کے لمبے دانت صنعت و حرفت میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں مگر اب ہاتھی کے دانت کے حصول کے لئے ہاتھیوں کے بے دریغ شکار کے باعث اس پر بہت سے ممالک میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔

’سفید ہاتھی‘ دنیا کا سب سے قیمتی ہاتھی تصور کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین