• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن ،دوران تقریرصدرکی شرٹ پر لال بیگ چڑھ گیا


فلپائن کے صدر کی تقریر کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ، دوران تقریرصدرکی شرٹ پرایک لال بیگ چڑھ گیا۔

فلپائنی صدر تقریر کررہے تھے کہ ان کی ساتھی خاتون نے ان کی شرٹ پر لال بیگ کی موجودگی کی اطلاع دی اور اسے ہٹانا چاہا لیکن کامیاب نہ ہوئیں ،جس کے بعد صدر نےہاتھ مار کر لال بیگ کو خود ہی ہٹادیا، صدر نے مذاق میں کہا کہ یہ لال بیگ اپوزیشن نے بھیجا تھا۔

دلچسپ صورتحال پر ہال میں موجود لوگوں نے ہنسنا شروع کردیا۔

تازہ ترین