• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راکھی کی پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویر پر وضاحت

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کی پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، اس کے ساتھ ہی اُن کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ ایسا کرنے پر وضاحت دیتی نظر آرہی ہیں۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہور بالی ووڈ اداکارہ اور ڈانسرراکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانی جھنڈے کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جن کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین میں کھلبلی مچ گئی ہے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا؟

دوسری جانب راکھی ساونت کے مداح بھی یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ آخر راکھی ساونت نے پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصاویر کیوں شیئر کی ہیں۔ بعدازاں انہوں نےاپنے مداحوں کو جواب دینے کے لیے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے وضاحت کی ہےکہ انہوں نے ایسا کیوں کیا۔

راکھی نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ وہ دراصل ایک فلم ’دھارا 370‘ میں کام کررہی ہیں اور اس فلم میں وہ ایک پاکستانی لڑکی کا کردار نبھارہی ہیں۔ یہ اُسی فلم کا ایک سین ہے جس میں پاکستانی اور کشمیری بارڈر کو دکھایا گیا ہے۔

راکھی ساونت نےپاکستانیوں نے تعریف کرتے ہوئےویڈیو میں مزید کہا کہ پاکستان کے لوگوں کے سینے میں بھی دل ہوتاہے، پاکستانی بہت پیارے ہوتے ہیں، سب بُرے نہیں ہوتے، کچھ لوگ ہوتے ہیں جو اپنے ہی ملک و قوم کے خلاف ہوتے ہیں اور بچوں سے جہاد کرواتے ہیں، ہرملک میں کوئی نہ کوئی برا ہوتا ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی اورپاکستانیوں کی بہت عزت کرتی ہوں۔ کچھ لوگ ہوتے ہیں جو کشمیریوں کو اور ہندوستانیوں کو سرحد پار کرواتے ہیں اور اُن کی مدد کرتے ہیں وہ بہت اچھے (نیک) ہوتے ہیں اور میں ایسے لوگوں کی بہت عزت کرتی ہوں۔

تازہ ترین