• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکساس میں سیلاب نےتباہی مچادی،400مکانات زیر آب


امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں کے باعث سڑکوں پر جمع ہونے والا پانی سیلابی ریلے کی شکل اختیار کرگیاہے۔

اس دوران سڑکوں پر کھڑی کئی گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں جبکہ سینکڑوں مکانات بھی سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

سیلاب کے باعث 400سے زائد مکانات زیر آب آگئے ہیں جبکہ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہوسٹن شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ریسکیو حکام نے کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو بحفاظت محفوظ مقامات تک پہنچا دیا۔

تازہ ترین