• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت سلمان بن عامرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’جب تم میں کوئی شخص روزہ اِفطار کرے تو کھجور سے اِفطار کرے، کیوںکہ وہ برکت والی ہے، اگر کھجور نہ ملے تو پانی سے اِفطار کرلے، کیوںکہ وہ پاک کرنے والا ہے۔‘‘ (جامع ترمذی )

کھجورپھلوں میں ممتاز حیثیت رکھتی ہے،یہ توانائی کا خزانہ ہے،جو فوری طورپر ہضم ہوکر جسم کوقوت پہنچاتا ہے،قبض کشا ہے۔آنتوں کو طاقت دیتی ہےاور ان کی حرکت کو تیز کرکے ان میں رکے ہوئے زیریلے فضلات کو بدن سے باہر نکال دیتی ہے۔ہاضمہ کی خرابی اور تبخیر معدے کی شکایت میں بھی مفید ہے،بدن کو موٹا اور زخموں کو مندمل کرتی ہے۔یرقان کے لیے بہترین دوا ہے،کیوں کہ پتّے اور جگر کے فعل کو درست کرتی ہے،اس کے علاوہ کھجور میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو گردے،مثانے اور پتّے میں پتھری بننے کے عمل کو روکتے ہیں۔

تازہ ترین