• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رتوڈیرومیں ایچ آئی وی پھیلنے پر اہم انکشافات سامنے آگئے

رتوڈیرو میں ایچ آئی وی پھیلنے کے معاملے میں کچھ اور انکشافات سامنے آگئے۔

محکمہ انسداد ایچ آئی وی کے مطابق اب تک پانچ ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ کی جاچکی ہے، اسکریننگ میں ایک سو اکیاسی بچوں میں ایچ آئی وی وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔

متاثرہ بچوں کی عمریں دو ماہ سے بارہ سال کے درمیان ہیں، مزید چونتیس افراد میں بھی ایچ آئی وی کی تصدیق ہوچکی ہے۔

محکمہ انسداد ایچ آئی وی کے سربراہ ڈاکٹر سکندر کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی پھیلنے کی بنیادی وجہ سرنج کا ایک سے زائد بار استعمال ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ایک سرنج دو سے چار مریضوں پر استعمال کی جارہی تھی، ایچ آئی وی کے پھیلنے کی دوسری بنیادی وجہ غیر معیاری انتقال خون ہے۔

تازہ ترین