مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری شہید ہوگیا۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے،بھارتی فوج کے ظلم و ستم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اوراس کے ہاتھوں آئے دن معصوم کشمیری شہید ہو رہے ہیں۔
قابض بھارتی فوج نے شوپیاں کو گھیرے میں لے رکھا ہے، جہاں قابض فوج نے آج صبح فائرنگ کر کے ایک کشمیری کو شہید کر دیا ہے۔