• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کے جنوبی حصے میں 6اعشاریہ 3شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی، جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے سونامی کا خطرہ نہیں۔

زلزلہ آج صبح جاپان کے شہر میازاکی Miyazaki کے قریب بحر الکاہل کے پانی میں 24 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی ہے، جاپانی حکام کے مطابق اس زلزلے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ 6اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے کے بعد اسی علاقے میں 5اعشاریہ1 شدت کا دوسرا زلزلہ بھی آیا ہے۔

تازہ ترین