• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: قائد آباد سے 3 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

کراچی کے علاقے قائد آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث 3 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی میں ملوث ان ملزمان کو سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے شناخت کیا گیا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ ملزمان نے 4 مئی کو ایک کارخانے سے 2لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹی تھی، اس واردات میں کارخانے کا ملازم فیصل بھی شامل تھا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ اور لوٹی گئی ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی ہے۔

تازہ ترین