• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا، لکڑی پرکندہ قرآن پاک کا نسخہ توجہ کا مرکز


انڈونیشیا میں لکڑی پرکندہ دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک کا نسخہ توجہ کا مرکز بن گیا۔

انڈونیشیا کے شہر Palembang کے میوزیم میں لکڑی پر کندہ دنیا کا سب سے بڑا قرآن ِ پاک رکھا ہوا ہے۔

انڈونیشیا کے باشندے Shofwatillah Mohzaibنامی 43سالہ شخص کے تیار کردہ اس قرآن شریف کو لکڑی کو تراش کر لکھاگیا ہے اور عربی حرفِ تہجی کو سنہرے رنگ سے نمایا ں کی گیا ہے۔

9سال کی انتھک محنت اور لگن کے بعدتیار کئے گئے تیس پاروں پر مشتمل اس خوبصورت قرآن پاک کا ہر پارہ 5.8لمبا اور 4.6چوڑا ہے ۔

اسی بنا پر اسے لکڑی کا سب سے بڑا قرآن شریف کہا جا رہا ہے۔

تازہ ترین