• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، ایک اور لڑکی کی چینی شوہر کیخلاف درخواست

چینی شہریوں کے پاکستانی لڑکیوں سے شادی کے معاملے میں گوجرانوالہ کی ایک اور متاثرہ لڑکی نے اپنے چینی شوہر کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی۔

گوجرانوالہ کے علاقے فرانسس آباد کی رہائشی رادھیکا نے تھانہ صدر میں دی گئی تحریری درخواست میں کہا ہے کہ اس کے محلے دار 2 افراد نے جنوری میں اس کی شادی چینی شہری سن وو سے کروائی تھی۔

لڑکی نے اپنی درخواست میں مزید کہا ہے کہ شادی کےبعد شوہر مجھے اسلام آباد لےگیا جہاں اس نے مجھ پر تشدد کیا، اسلام آباد سے بھاگ کر اپنے گھر واپس پہنچی۔

لڑکی کی درخواست پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق فرانسس آباد کے رہائشی پرویز اور کرامت نے رادھیکا کے والد کو اس شادی کے عوض رقم دی تھی اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین