آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 17؍ذوالحجہ 1440ھ 19؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بجلی گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، حکومت ڈالر کی قیمت کو کنٹرول نہیں کرے گی اور تنخواہ پر ٹیکس کی شرح کو جون 2018 کی شرح سے لاگو کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے جس کے دوران قرض معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اُمید ہے آج آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول ایگریمنٹ طے پا جائے گا اور معاہدہ طے پانے پر وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف حکام مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے اور اگر معاہدہ طے نہ پایا تو الگ الگ پریس ریلیزجاری کی جائے گی۔

ذرائع کےمطابق کامیاب معاہدےکی صورت میں پاکستان کو 6 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض ملنےکی توقع ہے جس کی مدت 3سال ہوگی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قرض معاہدے کی شرائط پر پاکستان شروع سے عمل درآمد کرے گا اور بجلی و گیس کی قیمتیں سال میں 2 مراحل میں بڑھائی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ خسارے کو 4.5 فیصد تک محدود کیا جائے گا، ایف بی آر کا ریوینیو ٹارگٹ 5300 ارب روپے تک مقرر کیا جائے گا اور شرح سود 12 فیصد تک لانے کے علاوہ اگلے بجٹ میں 700 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگائے جائیں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کا پلان آئی ایم ایف کو دیا جائے گا اور توانائی سمیت متعدد شعبوں میں سبسڈی ختم کی جائے گی۔

تجارتی خبریں سے مزید