• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کا بجٹ اب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) بنائے گا۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ آ ئی ایم ایف حکومت کو بجٹ کی پوری ڈکٹیشن دے رہی ہے، جس طرح حکومت نے گھٹنے ٹیکے ہیں معاشی پالیسی بھی اب سویلین حکومت نہیں بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت میں ڈالر اور روپے کا گیپ ہے، ماضی میں سویلین حکومت ملک کی خارجہ اور دفاعی پالیسی نہیں بناتی تھی اب آئی ایم ایف کے آنے کے بعد وہ معاشی پالیسی بھی نہیں بناسکے گی۔

پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے وزیر خزانہ نے پاکستان اسٹیل کو نجکاری کی فہرست میں شامل کردیا جبکہ حکومت رضا مند ہوگئی ہے کہ بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

رضا ربانی نے یہ بھی کہا کہ نئے چیئرمین ایف بی آر کے متعلق سیکریٹری کابینہ نے کہا کہ یہ نامزدگی ہائیکورٹ کے فیصلے کے برخلاف ہے۔

تازہ ترین