• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے چیئرمین فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے پہلا حکم نامہ جاری کردیا۔

شبر زیدی نے ایف بی آر افسران کو ٹیکس گزاروں کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔

وزارت خزانہ آمد پر میڈیا سے گفتگو میں شبر زیدی نے کہا کہ پیشگی اطلاع کے بغیر کسی شہری کے بینک اکائونٹ منجمد نہ کئے جائیں۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے سے 24 گھنٹے پہلے چیئرمین ایف بی آر سے اجازت لی جائے۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ بلیک اکانومی کا حجم 30 فیصد سے زیادہ ہے، اسے فارمل کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر بندہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی بات کر رہا ہے ،مالیاتی ادارے کی نہیں پاکستان کی بات کریں۔

شبر زیدی نے یہ بھی کہا کہ ایف بی آر افسران کو ٹیکس گزاروں کو ہراساں کرنے سے روک دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کے لیے ابھی کوئی تاریخ فائنل نہیں ہوئی، ہم وہی کریں گے جو پاکستان کے لیے بہتر ہوگا۔

تازہ ترین