• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین :پْل پر ٹرک موڑ کاٹتے ہوئے نیچے جا گرا


تیز رفتاری اکثر اوقات بڑے حادثوں کا سبب بن جاتی ہے جن میں نہ صرف مالی بلکہ جانی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑجاتا ہے۔

چین کے ایک پْل پر بھی ایک تیز رفتارٹرک ڈرائیور لاپرواہی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگیا، پْل پر موڑ کاٹتے ہوئے سامان سے بھرا ٹرک تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگیا اور ریلنگ توڑتا ہوا نیچے جا گرا۔

حادثے کے نتیجے میں ٹرک تو تباہ ہوگیاتاہم خوش قسمتی سے ڈرائیورکی زندگی بچ گئی۔

تازہ ترین