• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے دوہا مذاکرات میں پیش رفت کو ناکافی اور سست قرار دیدیا۔

زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ دوہا میں طالبان کیساتھ مذاکرات کے چھٹے دور میں پیش رفت اچھی ہوئی لیکن جب بہت سے تنازع کھڑے ہوں اور معصوم عوام مارے جارہے ہوں تو یہ پیش رفت سست اور ناکافی ہے ۔

اسے مزید تیز تر ہونے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انکی تجویز تمام فریقین کیلئےمذاکرات پرقائم رہنے،تشدد کو کم کرنے کی ہے۔ دوسری جانب مذاکرات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں غیرملکی افواج کےانخلا،سیزفائر،انسداددہشتگردی کی یقین دہانی،انٹرافغان مذاکرات پرگفتگوہوئی۔

پانچویں دورمیں دونوں فریقین انسداددہشتگردی کی یقین دہانی،غیرملکی افواج کےانخلاکےمعاملےپرڈرافٹ پرمتفق ہوئے۔مذاکرات کے چھ ادوارمثبت رہے،دونوں فریقین نےایک دوسرےکےنکتہ نظرکوسنا۔دیگر ادوارمیں فریقین دوسرے معاملات پر گفتگو جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین