• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونس ڈھاگا کو سیکریٹری ریونیو کا اضافی چارج بھی مل گیا

وفاقی حکومت نے سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگا کو سیکریٹری ریونیو کا اضافی چارج بھی دے دیا ہے۔

یونس ڈھاگا اس وقت سیکریٹری خزانہ کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں، وہ اس سے قبل پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر اور و فاقی سیکریٹری تجارت تعینات تھے۔

یونس ڈھاگا، 34سال مختلف امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جن میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، توانائی، خزانہ، بین الاقوامی تجارت شامل ہیں۔

اپنی سروس کا سفر انہوں نے کراچی سے 1985ء میں سول سروینٹ کے طور پر شروع کیا چیلنجنگ منصوبوں کے ماہر، 34سالہ کارکردگی میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔

وہ سانگھڑ، خیر پور، مانسہرہ اور ملیر کے ڈپٹی کمشنر بھی رہے، وہ ڈائریکٹر امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے رہے، جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری آف ایکسٹرنل فائنانس کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

انہوں نے خیرپور میں اسٹیٹ آف آرٹ اسپتال بھی قائم کرکے ریڈ کریسینٹ سوسائٹی کے حوالے کیا۔

محمد یونس ڈھاگا کا تعلق ایک کارباری خاندان سے ہے، وہ گریجویٹ کی ڈگریوں، بزنس ایڈمنسٹریشن، معاشیات، قانون اور کامرس کی ڈگریوں کے حامل ہیں۔

ان کے تجربات میں چیلنجنگ ذمے داریاں اور عہدے شامل ہیں ،انہوں نے صوبہ سندھ اور خیبر پختون خواہ میں مثالی خدمات سر انجام دی ہیں۔

محمد یونس ڈھاگا نے خاص طور پر غیر استعمال شدہ وسائل کو کام میں لانے کے لئے تاریخی کام کیا ہے جس میں تھر کول انجرجی سیکٹر شامل ہے۔

تازہ ترین